ابنا: لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک مرتبہ پھر تاکید کی ہے کہ تہران خطے میں ملت فلسطین و مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ایران کے سفیر" غضنفر رکن آبادی " نے آج بیروت میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات کہا کہ صہیونی حکومت کی وحشیانہ و غاصبانہ کاروائیوں کے مقابلے میں ملت فلسطین کی حمایت ایک اہم مسائل کے عنوان سے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور بدون شک دشمنوں کی سازشیں، اس دائرے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے کو متاثر نہیں کرسکتیں۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے وفد نے بھی اس ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے مقابلے میں ملت فلسطین کی مزاحمت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جاری حمایت کی قدردانی کی اور کہا کہ بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے حالیہ دھشتگردانہ کاروائی دشمنوں کی سازشوں کی شکست کی علامت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485414
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک مرتبہ پھر تاکید کی ہے کہ تہران خطے میں ملت فلسطین و مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔